جوڈیشل کمیشن نے 2ایڈہاک جج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار طارق مسعود اور مظہر میانخیل کو ایک سال کیلئے ایڈ ہاک جج لگانے کی منظوری دیدی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا ۔جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کا نام 8 ایک کے تناسب سے منظور کیا۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر میاں خیل کا نام 6 تین کے تناسب سے منظور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کردی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا،جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری8-1کے تناسب سے دی گئی۔جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تقرری ایک سال کیلئے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی چھ ممبران کی اکثریت سے سفارش کی، جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی ایڈہاک جج تعیناتی کی مخالفت کی،جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلاف تھا کہ وہ معذرت کر چکے ہیں،جسٹس منیب اختر نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مکمل مخالفت کی،جسٹس منیب اختر نے کہا ایڈہاک ججز بالکل بھی تعینات ہی نہیں ہونے چاہیں

جوڈیشل کمیشن کے چھ ممبران کی اکثریتی رائے دی کہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں پہلے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں،جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل سے دوبارہ انکی رضامندی پوچھی جائے،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت ہی نہیں ہوئی۔

ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ ججز تقرری برائے پارلیمانی کمیٹی کے بجائے براہ راست صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا

Back to top button