ویمنز ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم بھارت سے ہار گئی

ویمنز ایشا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت سے ہار گئی۔

کوچ بدلہ لیکن قسمت نہ بدل سکی، ویمنز ٹیم بھی مینز کے نقش قدم پر،، ویمنز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بیٹنگ چلی نہ باولنگ، ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

قومی ووشو ٹیم کے ٹرائلز 21 جولائی کو ہوں گے

سری لنکا کے شہر دمبولا میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 2۔19 اوورز میں 108 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، سدرہ امین نے پچیس، طوبہ حسن اور فاطمہ ثنا نے بائیس بائیس نمایاں رنز بنائے۔

 بھارت کی دیپتی شرما نے تین جبکہ رینوکا سنگھ، پوجا اور شریانکا پاٹل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں 109 رنز بھارت نے 1۔14 اوورز میں تین وکٹوں پر 112 رنز بنا کر حاصل کر لیا، سمرتی مندھانا نے 45، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان ہیمالاتھا نے 14 رنز بنائے، پاکستان کی اروبا شاہ نے دو اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button