تحریک انصاف اور جے یو آئی میں باضابطہ مذاکرات پراتفاق

تحریک انصاف اور جےیو آئی کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ مذاکرات پرآمادہ ہو گیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات گزشتہ رات ہوئی۔عبدالغفور حیدری بھی شریک  ہوئے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی ،آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کمیٹی بنادی ہے۔

اسد قیصر نے تحریک انصاف مزاکراتی کمیٹی کے ناموں بارے آگاہ کیا۔

جعمیت علماء اسلام قیادت نے بھی جلد مزاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرادی ۔

جے یو آئی مزاکراتی کمیٹی کے ناموں بارے جلد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کرے گی۔

Back to top button