کراچی بندرگاہ پر ابوظہبی پورٹس 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ابوظہبی پورٹس پاکستان آئندہ 10سال میں کراچی بندر گاہ پر 25کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔

 

 

ابوظہبی پورٹس پاکستان کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم عزیز خان کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بتایا کہ تمام ضروری سہولیات سے لیس جدید کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا اس منصوبے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ٹرمینل منصوبے میں ایسس کنٹرول کی تعمیر،خود کار دروازے،دو سو میٹرز تک برتھ کی توسیع،کرین ریل ٹریک اور دیگر ڈھانچہ جاتی کام شامل ہے۔ٹرمینل پرنئے ڈھانچے کی تعمیر سے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک کےمال برادربحری جہازلنگر انداز ہو سکیں گے۔وزیر اعظم نے کہا ابوظہبی پورٹس کےساتھ معاہدے کامقصد شفافیت،فعالیت اور بندرگاہ کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

Back to top button