بابراعظم،محمد رضوان،شاہین آفریدی کو این او سی نہ مل سکا

 پاکستان کرکٹ بورڈ کا بابراعظم۔ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی کے لیے این او  سی جاری نہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کے غیرمعمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہونگی۔پی سی بی چاہتا ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز سیزن کے آغاز میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔

پی سی بی نے افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی اور محمد نواز کو این  او سی جاری کردیا۔

Back to top button