پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے : مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ ملک میں سیاسی استحکام ہوتو یہ آئیڈیل ملک بن سکتا ہے اور ایک قوم بن کر ملک کےلیے سوچیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔

یوم آزادی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمزار اقبال پرحاضری دیتےہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،اس دوران انہوں نےملکی سالمیت، ترقی و خوش حالی اور استحکام کےلیے دعا کی۔انہوں نے علامہ اقبال کوخراج عقیدت پیش کیا اور شاہی قلعہ ک عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی جہاں بوائے اسکاؤٹس کےدستے نےسلامی پیش کی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں اور قوم جلد نتائج دیکھے گی : وزیر اعظم

 

مریم نواز نے کہاکہ ہم پائندہ قوم ہیں، اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم رکھے، پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نےکہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہوتو یہ آئیڈیل ملک بن سکتا ہے، ایک قوم بن کر ملک کےلیے سوچیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے آزادی کی قدر ان قوموں سےپوچھیں جو ظلم کا شکارہیں، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے، وطن پر جان قربان کرنےوالے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

Back to top button