بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں اور قوم جلد نتائج دیکھے گی : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مختصر عرصے میں پاکستان کی ترقی و خوش حالی کےلیے ہماری کوششوں کےمثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اللہ کےفضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اور قوم جلد نتائج دیکھے گی۔

یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک بھر کے عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارک باد پیش کرتا ہوں۔آج کےدن مجھ سمیت پوری قوم اپنے آباؤاجداد اورتحریک پاکستان کے ان لاتعداد گمنام ہیروز کی بےپناہ قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے،جنہوں نے جنوبی ایشیا میں کروڑوں مسلمانوں کےلیے ایک آزاد مملکت،جہاں وہ اپنےعقائد اور اقدار کےمطابق زندگی گزارسکیں، کے قیام کےلیے انتھک جد و جہد کی۔

افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے متراد ف ہے : جنرل عاصم منیر

پاکستان علامہ محمد اقبال کےتصور کےعین مطابق 14 اگست 1947 کو قائداعظم محمد علی جناح کی غیرمتزلزل اور ثابت قدم قیادت اور ہمارے اسلاف کی بےمثال قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کےنقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر ابھرا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کےبانیوں کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد کی بدولت پاکستان ان کٹھن مشکلات سےنبرد آزما ہوا جن کااسے ابتدائی مرحلے میں سامنا تھا۔ گزشتہ کئی دہائیوں کےدوران پاکستان نےاہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ قدرتی آفات اورمعاشی و سماجی مشکلات کےذریعے پاکستانی قوم کی ہمت اور استقامت کا امتحان لیاگیا ہے، اس کےباوجود پاکستان کی غیور و بہادر قوم کےعزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا ہے۔

یوم آزادی کےاس موقع پر میں اپنی مسلح افواج کاشکریہ ادا کرتاہوں،جو ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کرتی ہیں۔ افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں،فرض کی ادائیگی کےلیے سچی لگن اور وطن کی حفاظت کےلیے ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ انتہائی احترام اور تعریف کےمستحق ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ مختصرعرصے میں پاکستان کی ترقی و خوش حالی کےلیے ہماری کوششوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اللہ کےفضل و کرم س ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔افرطِ زر کی شرح 38 فیصد سےکم ہوکر 11.1 فیصد (جولائی) پر آ گئی ہے اور جلد ہی اسےسنگل ڈیجٹ پر لایا جائے گا، ان شاء اللہ!۔ انہوں نےکہا کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اور قوم جلد نتائج دیکھے گی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہےکہ شبانہ روز محنت سےہم اپنے شہریوں کی ترقی و خوش حالی کےلیے متحد ہوکراپنا سفر جاری رکھیں گے۔اپنی تمام تر توانائیوں اور مشترکہ کوششوں سے ہم سب ایک ایسے ترقی یافتہ اور خوش حال پاکستان کےلیے کام کریں گےجس کا تصور پاکستان کےبانیوں نے ہمارےاور ہماری نسلوں کےلیے پیش کیاتھا۔

Back to top button