گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات ہو گئی

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات ہو گئی۔پنجاب اور وفاقی حکومت کے بعد سندھ میں بھی خزانے کے منہ کھول دئیے گئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 کروڑ روپے کا چیک ارشد ندیم کے حوالے کر دیا، ناصر حسین شاہ کا ارشد ندیم کی والدہ کے لئے گاڑی دینے کا وعدہ، شرجیل انعام میمن نے ارشد ندیم کو ان کی مرضی کا رجسٹریشن نمبر دینے کا اعلان، گورنر ہاوس میں گزشتہ رات ہونے والی تقریب میں صنتکاروں اور دیگر افراد کی جانب سے 10 کروڑ روپے کے تحائف کا اعلان کیا گیا۔

 گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ

کراچی کے کاروباری شخصیات نے ارشد ندیم کو پلاٹ، نقد انعامات اور دیگر تحائف سے نوازا۔دس کروڑ روپے مالیت کے تحائف ارشد ندیم کو پیش کیے گئے۔

اولمپئن ارشد ندیم وزیر اعلی ہاوُس بھی گئے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے 5 کروڑ روپے اور صوبائی وزیرناصر شاہ نے قومی ہیرو کی والدہ کو گاڑی دینے کا اعلان کیا۔شرجیل انعام میمن نے ارشد ندیم کو انکی پسند کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن نمبر دینے کی پیشکش کی،مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ارشد ندیم کے نام پر اکیڈمی قائم کرنے اعلان کیا۔

قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم کی بھرپورپریکٹس

وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کراچی میں سڑک کا نام ارشد ندیم رکھنے کا اعلان کیا۔وزیر کھیل محمد بخش مہر نے بھی اپنی طرف سے ارشد ندیم کو چیک پیش کیا۔

Back to top button