آئینی ترمیم کےمسودے کی منظوری کیلئےکابینہ اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہبازشریف نے آئینی ترمیم کےمسودے کی منظوری کیلئےکابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کےمسودےکی منظوری دی جائے گی۔
دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس اتوار تک ملتوی کردیےگئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھےگیارہ اور سینیٹ اجلاس شام 4بجے ہوگا۔آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانےکا امکان ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنےکابھی امکان ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نےاپوزیشن لیڈر سےنام مانگ لیے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پرکافی باتیں شیئر کی جاچکی ہیں۔میثاق جمہوریت کے18 سال بعدآئینی عدالت بنارہے ہیں تو کیا برا ہے۔
حکومت کا ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے درخواست دائرکرنیکا فیصلہ
دوران خطاب اسحاق ڈار نےآئین کےآرٹیکل63 اے کی وضاحت کےلیےآئینی ترمیم کا بھی عندیہ دیا۔