مقامی ریفائنریز کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد روکنے کا مطالبہ

مقامی ریفائنریز نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے کیوں کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مقامی ریفائنریز سے پیٹرولیم مصنوعات نہیں خرید رہیں،جس کے باعث ان کے آپریشنز میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
آئل ریفائنریز کی جانب سے اوگرا کو لکھےگئے خط میں کہاگیا ہےکہ پیٹرول کی فروخت میں 20 فیصد جب کہ ڈیزل کی فروخت میں 31 فیصد کمی آ چکی ہے۔
خط کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا اسٹاک موجود ہے،جس کےباعث مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے
نیپرانےکابینہ کی منظوری کےبغیرتنخواہیں بڑھالیں
اوگرا کو لکھےگئے خط میں نشاندہی کی گئی ہےکہ ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے،جو مقامی ریفائنریز کےلیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔