چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد جیل سے رہا

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو رہا کردیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر کارکنان نے آفاق احمد کاپرتپاک استقبال کیا۔
آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کےچاروں اطراف کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آفاق احمد سینٹرل جیل سےبفرزون میں گزشتہ ہفتےڈمپر کی ٹکر سے ہلاک10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچےاوراہلخانہ خانہ سےملاقات کی، ملاقات کےدوران متوفی بچےکے والدین آبدیدہ ہوگئے۔
مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نےکہا کہ جیل سےگھرجانےکےبجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کےشہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ میں نےجو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں پریس کانفرنس کےذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہرمیں5، 5 دن سے پانی، بجلی نہیں، لوگ بلک رہے ہیں، جہانگیر روڈ پر خواتین احتجاج کررہی ہیں۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمدنے کہا کہ کےالیکٹرک اورواٹر کارپوریشن سے اپیل کرتا ہوں کہ پانی بجلی بحال کریں اگر پانی، بجلی بحال نہ ہوا تو اس احتجاج میں میں بھی خود شریک ہوں گا۔