عدالت عمران خان کورہا کرے،حکومت کواعتراض نہیں،راناثنااللہ

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

سابق وزیر راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیا۔خیبر پختونخوا میں آپریشن ہورہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Back to top button