کیلیفورنیا: خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ اختتام پذیر ، 35 ہزار سکھوں نے ووٹنگ کی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کےشہر لاس اینجلس میں جاری خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کاسلسلہ اختتام پذیرہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کوخالصتان بنانے کے مقصد کےتحت کی جانےوالی ووٹنگ میں 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

غزہ: اسرائیلی فوج کا حملہ ، حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

 

ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کےرہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےاپنےخطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں سکھ اپنے ووٹوں کے ذریعےبھارت کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

ریفرنڈم کےدوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اب وقت آچکا ہےکہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے لیکن ان حملوں کےباوجود خالصتان کی تحریک کوروکنا ممکن نہیں ہو گا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نےریفرنڈم کےانعقاد کی اجازت دینےپرٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Back to top button