شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شمالی وزیرستان میں نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملےگی۔
ماڑی انرجیز لیمیٹڈ کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سےہوئی، دریافت سے 2 کروڑ 38 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی،نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
مارچ میں ماڑی انرجیز نے وزیر ستان بلاک سےدوسری دریافت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری دریافت سے 2کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونےکا تخمینہ لگایا گیاتھا۔
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
قبل ازیں ماڑی انرجیز نے فروری 2025 میں وزیرستان بلاک سےگیس اور تیل کی پہلی دریافت کا اعلان کیاتھا۔پہلی دریافت سے ایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہونےکا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
