ٹک ٹاک کے سی ای او مستعفی

دنیا بھر کی مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیون میئر نے سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم کو چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو جاری لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جنرل منیجر ونیسا پپاز کمپنی کی قائم مقام سربراہ ہوں گی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک سے امریکی شہریوں کی جاسوسی کی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر نے چینی کمپنی کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی دیے تھے جس کے خلاف چین نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button