برطانیہ میں سمندری طوفان نےتباہی مچادی

برطانیہ میں سمندری طوفان نےاپنے راستے میں آنےوالی ہرشےکو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔برفباری اور بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سمندری طوفان برٹ برطانیہ کےساحل سے ٹکرا گیا۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔سمندری طوفان کی 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہورڈنگز اُڑا دیے اوردرخت جڑ سےاکھڑ گئے۔
پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، ٹرانسپورٹ کا نظام معطل، انٹرنیٹ منقطع اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
سمندری طوفان کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزید تین روز تک موسم خراب رہے گا۔لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سمندری طوفان برٹ کےاثرات آئرلینڈ اور فرانس میں دیکھےگئےجہاں برف باری، بارش اور تیز ہواؤں کےجھکڑ سے موسم سرد ہوگیا۔
