ایلون مسک دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے

ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئےہیں۔ امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کے محکمے میں اہم عہدہ ملنےکےبعد ایلون مسک کی الیکٹرک ( توانائی سے چلنے والی)کاریں بنانے والی کمپنی ’ ٹیسلا ’ اور مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہےجس کی بدولت ان کی مجموعی ’ دولت ’ کی مالیت بھی بڑھ چکی ہے۔

بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کےمطابق اس وقت ایلون مسک دنیا کی تاریخ کےامیرترین فرد بن چکےہیں،ان کےاثاثوں کی مالیت محض20 روز کے دوران 70 ارب ڈالربڑھ چکی ہے۔

ایلون مسک کے اثاثوں کی خالص مالیت334.3ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کےامیر ترین فردبننےمیں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی کمپنی ٹیسلا کے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا،یہ پیش رفت امریکا کےانتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کےبعد دیکھنے میں آئی ہے۔

Back to top button