اسرائیل کا جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

 

 

 

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر آگاہ کیا ہےکہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائےگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا یہ مؤقف تبدیل نہیں ہوا،اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں طے شدہ منصوبے کےمطابق کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

یاد رہے کہ ایران کی طرف سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کےبعد صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ کیا جس میں انہوں نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاتھا کہ بیروت کی جانب کوئی فوج نہیں بھیجی جائےگی اور جو فوجی دستے روانہ ہوچکے ہیں انہیں واپس موڑدیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے ان کا حزب اللہ کے ساتھ بھی بہت اچھا رابطہ ہوا، جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیاگیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس مفاہمت کےتحت اسرائیل حزب اللہ پر حملہ نہیں کرےگا اور حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ نہیں کرےگی۔

 

Back to top button