سہیل چوہدری نئے آئی جی اسلام آبادتعینات،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت کے آئی جی علی ناصر رضوی کو تبدیل کرکے این سی سی آئی اے کا سربراہ تعینات کردیا گیا اور سہیل چوہدری نئے آئی جی اسلام آباد بن گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20کے افسر چوہدری محمد سہیل کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد کے عہدے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے۔
علی ناصر رضوی کی نئی تعیناتی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس تبدیلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیشنل پولیس بیورو کا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
