مریم  نوازکی صاحبزادی کانکاح،شریف فیملی،عزیزواقارب کی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں ہوئی۔شریف فیملی،عزیزواقارب نےشرکت کی۔

اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف،  وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز نےبھی شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب  مریم اورنگ زیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

Back to top button