نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، رانا ثناء اللہ
ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی، صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں ہی نتیجہ خیز ہوگی: رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، جبکہ اس حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف سے مشاورت آن دی ریکارڈ ممکن نہیں، تاہم شاید آف دی ریکارڈ مشاورت ہو رہی ہو، جو ہوگا اس کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ مارچ میں مسلح لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں ملوث عناصر بھی اس لانگ مارچ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ جن لوگوں کے ارادے پرامن نہ ہوں، انہیں روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن ہوگا اور اس نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقہ اختیار کیا ہے۔ جتنی خواہش جماعت اسلامی کی پٹرول کی قیمت کم ہونے کی ہے، اتنی ہی خواہش وزیراعظم کی بھی ہے۔ حکومت سنجیدگی سے اس معاملے پر غور کر رہی ہے، جماعت اسلامی خود کو مشکل میں نہ ڈالے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی تلخی میں کافی کمی آئی ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات بہتر انداز میں حل کیے جائیں گے۔
نئے صوبوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کا مؤقف
نئے صوبوں کے معاملے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف پر بات چیت جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں بحث کا حصہ لے گی اور وزیراعظم بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بننے یا نہ بننے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، جبکہ ریفرنڈم کا فیصلہ بھی ہو تو اس کی اجازت پارلیمنٹ ہی دے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کے حوالے سے بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی، صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی۔ اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی تقاریر، بیانات اور مختلف فورمز پر بات کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئی۔ وفاقی وزیر نے ابھی تک پارلیمنٹ یا کابینہ میں یہ بات نہیں کی اور نئے صوبے بنانے کا معاملہ ابھی تک کابینہ میں اٹھایا ہی نہیں گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں پر بحث کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آئے گا تو مسلم لیگ (ن) اپنا پالیسی بیان دے گی۔ مسلم لیگ (ن) پارٹی کے ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے کارکنوں کی سوچ پر بھی غور کرے گی۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق مؤقف
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس کی وجہ امریکہ اور ایران کی جنگ ہے، پاکستان کا قیمتیں بڑھنے میں کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ روکنے کی کوشش پاکستان نے سب سے زیادہ کی ہے۔
بلدیاتی انتخابات
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ غیرمتحرک عہدیداروں اور خالی نشستوں کو آئندہ 30 دن میں پُر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں بلدیاتی ادارے عوام کے قریب ہونے چاہئیں، اگر اختیارات کم ہیں تو انہیں مز
