مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، ویڈیوز سامنے آگئیں

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی، شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، دلہن اور نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کو نہایت مختصر رکھا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی سرپرائز انٹری کے ساتھ شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف خود گاڑی چلاتے ہوئے تقریب کے پنڈال میں پہنچے۔

Back to top button