چین نے امریکی اڈوں کی معلومات ایران کوفراہم کیں،وال سٹریٹ جرنل

ایران کو اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کی حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصاویر چینی اداروں کی جانب سے فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چینی اداروں نے ایران کو اردن میں واقع موافق السَلطی ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں جہاں امریکی فوجی موجود تھے۔

اسی اڈے پر 17 جولائی کو ایران نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کو خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف ایران کے اہم ترین حملوں میں شمار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے چینی اداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ الزام عائد کیا کہ چینی حکومت براہ راست اس حملے میں ملوث تھی۔

تاہم اس معاملے نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

 

امریکی حکام کے مطابق حملے سے قبل اور اس کے بعد اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر ایران تک پہنچائی گئی تھیں۔

ان تصاویر سے مبینہ طور پر ایران کو اڈے کی صورتحال اور حملے کے اثرات کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکتی تھیں۔

Back to top button