صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ نجی تھا، اخراجات خود ادا کیے: ترجمان
دورے کے لیے طیارہ آصف علی زرداری نے ذاتی طور پر کرائے پر حاصل کیا، طیارے، عملے، پارکنگ اور قیام کے تمام اخراجات بھی خود ادا کیے

صدر مملکت کے ترجمان سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بیرون ملک دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور دورے سے متعلق تمام اخراجات صدر مملکت نے ذاتی طور پر برداشت کیے ہیں۔
صدر مملکت سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے لیے طیارہ بھی آصف علی زرداری نے ذاتی طور پر کرائے پر حاصل کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق طیارے، عملے، پارکنگ اور قیام کے تمام اخراجات صدر مملکت نے خود ادا کیے۔
