ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو تباہ کر دے گا۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سعودی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثی امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، جبکہ تہران سے یورپ کے کچھ شہروں کو بھی خطرہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر مزید ایک ہفتے حملہ نہ کیا جاتا تو ایران امریکا پر بھی حملہ کر دیتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوگی اور جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔
