غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

دستاویزی فلم ’نازا‘ نے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز اپنے نام کرلیا، فلم کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا

غزہ میں ہونے والی معصوم شہریوں کی نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ نے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دستاویزی فلم ’نازا‘ (NAZA) نے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز حاصل کیا۔

دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا۔ یہ فلم اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

فلم سازوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی ان کی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل کر دے گی۔

دوسری جانب وینس فلم فیسٹیول میں فلم ’وومن اَن نون‘ (Woman Unknown) نے گولڈن لائن ایوارڈ جیت لیا۔

ڈینش اداکارہ میٹلڈے ایرسل (Mathilde Arcel) نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ اداکار جان مالکووچ (John Malkovich) نے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

Back to top button