پاکستان میں گدھوں کی تعداد روزبروز کیوں بڑھنے لگی؟

پاکستان میں گدھوں سمیت مختلف مویشیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں گدھوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مویشیوں کی مجموعی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال 2024-25 میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار تھی جو رواں مالی سال میں بڑھ کر 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، یعنی مجموعی طور پر 22 لاکھ 49 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق مویشیوں کی تعداد میں اضافہ دیہی معیشت، لائیو اسٹاک سیکٹر اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ کا مظہر ہے۔ گدھے اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں سامان کی نقل و حمل، اینٹوں کے بھٹوں، تعمیراتی کاموں اور دیہی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹاک کا شعبہ قومی معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے اور مویشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف دیہی آبادی کے لیے آمدنی کے مواقع پیدا کر رہی ہے بلکہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے امکانات میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں اس جانور کی معاشی افادیت اب بھی برقرار ہے اور مختلف شعبوں میں اس کی ضرورت موجود ہے۔

Back to top button