سوڈان میں فوجی طیارہ گر کرتباہ،46افراد ہلاک

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہونے سے 46افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ خرطوم کے مضافات میں ایک فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

اینٹونوف طیارہ وادی سیدنا ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا، یہ جگہ دارالحکومت کے شمال مغرب میں اومدرمان میں سب سے بڑے فوجی مراکز میں سے ایک ہے۔

خرطوم کی علاقائی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے،جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں، فوج سے منسلک وزارت صحت نے رپورٹ کیا تھا کہ حادثے میں کم از کم 19 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Back to top button