متحدہ عرب امارات کے ولی عہد ایک روزہ دورہ پر کل پاکستان پہنچیں گے

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کرینگے اور وہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ معاہدے اور مفاہتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا،شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔