گووندااور انکی اہلیہ میں طلاق،وکیل کے نئےانکشافات

بالی وڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق بارے میں انکے وکیل نے نئے انکشافات بیان کر دیئے۔
گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا میں گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان شادی کے 37 سال بعد علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا تاہم اب اداکار کے وکیل نے معاملہ صاف کردیا۔
گووندا کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ 6 ماہ قبل گووندا اور سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست دائر کی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ گووندا اور سنیتا اب ایک ساتھ رہ رہے ہیں، دونوں نیو ایئر نائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، اس کے علاوہ ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی اور اب دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے۔