ایران، امریکہ، اسرائیل جنگ ختم سمجھتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ تقریباً ختم سمجھتا ہوں، حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے۔ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف جنگ نہ کرتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کرچکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہوجائے گی، ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بہت بری طرح معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکہ ایران مذاکرات: دوسرا راؤنڈ کامیاب ہونے کا امکان کیوں ہے؟
تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ممکنہ جنگ بندی یا معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔
