وزیر اعلیٰ پنجاب راشن کارڈ : 12 لاکھ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس اوپن، 22 ارب منتقل

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب راشن کارڈ منصوبے کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ محنت کشوں کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں اور ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے کی رقم بھی منتقل کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کے مطابق اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے یہ ٹاسک کامیابی سے سرانجام دیا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے۔وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا ئے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی فلاح کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Back to top button