بھارت میں گنجے پن کی پراسراربیماری پھیل گئی
بھارت میں7دن میں گنجا کردینے والی پُراسرار بیماری نےلوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پُراسرار بیماری میں ریاست مہاراشترا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں کے50 سے زائد افراد مبتلا ہوگئے جن کےبال تیزی سے گرنے لگے ہیں۔
ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں، بورگاؤ، کلود اورہنگنا اس بیماری سے متاثر ہیں۔
متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے گاؤں کے مرد و خواتین کے بال تیزی سے جھڑ رہےہیں اورایک بار جب یہ بال گرنا شروع ہو جائیں تو ایک ہفتے کے اندر انسان گنجا ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا پر متاثرہ لوگوں کے تیزی سے گرتے بال بھی دکھائے گئے ہیں۔بیماری نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
طبی ماہرین فی الحال بیماری کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں تاہم ماہرین نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے متاثرہ مریضوں کی جلد اوربالوں کے سیمپل اکھٹے کر لیے ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کے تیزی سے بال گرنے کی ابتدائی وجہ پانی کی آلودگی قرار دی جا رہی ہے۔