ناشتے کے وقت کافی پینا صحت کیلئے مفید قرار
ماہرین صحت نےناشتے کےوقت کافی پینا صحت کیلئے سب سےزیادہ مفید قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کس وقت کافی پینا صحت کیلئےسب سے زیادہ مفید ہوتا ہے؟ تحقیق میں جواب سامنے آگیا۔کافی دنیا کا مقبول ترین مشروب تصور کیا جاتا ہے اور یہ صحت کیلئےبہت زیادہ مفید بھی ہوتا ہے۔مگر کیا آپ کومعلوم ہے کہ دن کا وہ کونسا وقت ہےجب کافی کو پینا صحت کیلئےسب سےزیادہ مفید ہوتا ہے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ صبح اس گرم مشروب کا استعمال دن کے دیگر اوقات کے مقابلے میں صحت کیلئےسب سے زیادہ بہترین ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں 40 ہزار افراد پر کافی کے استعمال سے مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
مگر تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ دل کی صحت کو کافی سے ہونے والے فوائد اس وقت گھٹ جاتے ہیں جب وہ دن بھر کافی کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔
البتہ کسی بھی مرض سے موت کے خطرے میں آنے والی کمی دن بھر کافی پینے سے متاثر نہیں ہوتی۔