گلگت بلتستان انتخابات: محسن نقوی کی وزیراعظم کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں محسن نقوی نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کےلیے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
لاہور میں ہونےوالی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان اور سکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کےلیے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ انتخابی عمل کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کےلیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کےلیے وزارت داخلہ اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔
گلگت بلتستان کے انتخابات کیلئےپنجاب پولیس کی 5ہزارنفری طلب
انہوں نے کہاکہ حکومت جمہوری عمل کےلیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
