کوئی فاروڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کو تمام ایم پی ایز کا اعتماد حاصل ہے: شفیع جان

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے واضح کیا کہ پارٹی میں اگر فاروڈ بلاک بنے گا تو لوگ سامنے آئیں گے،اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو خیبرپختونخوا کی زمین اس پر تنگ کردی جائےگی۔

شفیع جان نے کہا کہ 27 میں سے کوئی دو کے نام بتادیں جو نام لیں گے وہ خود تردید کریں گے،جو بھی عمران خان کی لائن سے یہاں وہاں ہوگا اپنی سیاست ختم کردے گا،محمود خان اور پرویز خٹک اس کی مثال ہیں۔

شفیع جان نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور عمران خان نےسہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔

سہیل آفریدی بمقابلہ گنڈاپور،خیبرپختونخوا حکومت خطرے میں؟

شفیع جان نے کہا کہ جس نے بھی ووٹ لیا ہے عمران خان کا ووٹ لےکر آیا ہے، ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں، کسی کو اپنے اوپر اعتبار ہے تو آزاد الیکشن لڑے، 200 ووٹ نہیں ملیں گے،بات واضح ہے کوئی فاروڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کی قیادت میں سب ایک ساتھ ہیں۔

 

Back to top button