امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے ، براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس وقت جو کچھ بتایا جارہا ہے وہ محض قیاس آرائیاں ہیں اور ایسی خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاسکتی۔
ایران نے جوہری ہتھیارنہ بنانےکی یقین دہانی کرادی،ٹرمپ
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ انہیں پہلے کی طرح سٹیو وٹکوف کے براہ راست پیغامات موصول ہوتےہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ ایران میں کسی بھی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا وصول کیے جاتےہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ماضی کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، کیوں کہ ایک مرحلے پر معاہدہ طےپانے کے باوجود بعد میں امریکا اس سے الگ ہو گیا تھا۔
