پنجاب کے6کھرب سےزائدکےبجٹ2026-27کاخاکہ تیار

پنجاب کے6 کھرب سےزائد کے بجٹ2026-27کاابتدائی خاکہ تیارکرلیاگیا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے1450ارب مختص کئےجانے کاامکان ہے۔
حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں کئی ترقیاتی سکیموں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
آئندہ بجٹ میں شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ترقیات، انفرا سٹرکچر، ڈیجیٹل پنجاب اور عوامی ریلیف کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کا مجموعی بجٹ 6 کھرب روپے کے قریب ہو سکتا ہے، جس میں ترقیاتی پروگرام کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تقریباً 1450 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا خاکہ تیار کیا ہے اور اگر پنجاب حکومت کے پاس وسائل میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ حجم 1500 ارب روپے کے قریب بھی جا سکتا ہے۔
ترقیاتی سکیموں میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تجاویز کے مطابق 980 ارب روپے بنیادی ترقیاتی پروگرام، 320 ارب روپے دیگر ترقیاتی سکیموں جبکہ 150 ارب روپے غیر ملکی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
