امریکا کے ایرانی دفاعی تنصیبات پر حملے

امریکا کے ایران کے شہر گورُک اور جزیرہ قشم میں ایرانی ریڈار اور ڈرون تنصیبات پر حملے جب کہ ایران نے بھی جوابی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہےکہ ایران کے شہر گورک اور جزیرہ قشم میں ڈرونز سے کارروائیاں ایران کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئیں جن میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک MQ-1 ڈرون کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔
سینٹکام کےمطابق امریکی افواج نے ایرانی فضائی دفاعی نظام،ایک گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن، اور دو یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو تباہ کیا،جو علاقائی سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کےلیے واضح خطرہ تھے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے اُس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہےجہاں سے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع جزیرہ سیریک کے ایک مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیاگیا تھا۔
امریکا کی نئی شرائط، ایران کا سخت انتباہ؛ مذاکرات کا کیا بنے گا؟
دوسری جانب کویتی فوج نے اعلان کیا ہےکہ ملک کا فضائی دفاع اس وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کررہا ہے۔اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنےکی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کویت بھر میں سائرن بج اٹھے اور فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا تھا۔
