قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اپوزیشن اراکین کے گلے، شکوے

سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافہ نہیں ہوںے دینگے، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، غریب کینسر کا علاج کہاں سے کروائے گا، منی بجٹ منظور نہیں، حکومت نیا بل لائے گی تو ساتھ دیں گے۔

اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ منی بجٹ سے ہمارے پاؤں بیڑیوں میں جکڑے جائیں گے، ایک ہاتھ میں کشکول دوسرے میں ایٹمی طاقت کیا ساتھ چل سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج 7 ماہ بعد منی بجٹ آ رہا ہے اور ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ایک چیزمیں مہارت حاصل کی وہ ہے یوٹرن، اسد عمر جب وزیرخزانہ تھے تو منی بجٹ میں 400 ارب کے ٹیکس لگائے، شبرزیدی، حفیظ شیخ کی جوڑی نے 700 ارب کے ٹیکس لگائے، اب شوکت ترین مزید 350 ارب کا ٹیکس لگانے کا منی بجٹ لے آئے۔لیگی صدر کے مطابق رواں ماہ سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دن رات بڑھ رہا ہے، یہ غربت، مہنگائی، خسارے اور مری کا حادثہ کنٹرول نہ کر سکے۔

کیا سول ملٹری قیادت میں اختلاف کی خبریں سچ ہیں

دریں اثنا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو گرے لسٹ میں سابق حکومت نے ڈلوایا، فیٹف بل کی مسلم لیگ (ن) نے مخالفت کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ لوگ سوال کرتے ہیں تو جواب بھی سننے کے لیے تیار ہو جائیں، گرے لسٹ نام مسلم لیگ کی حکومت میں ڈالا گیا ، فیٹف ٹھیک کرتے کرتے حماد اظہراچھا بھلا نوجوان تھا بوڑھا ہو گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف اٹھ کرایوان سے چلے گئے ان میں سچ سننے کی ہمت نہیں ، آصف زرداری کوعلی بابا چالیس چورکہنے والا ہمیں درس دے رہا ہے۔

Back to top button