پرواز کرنے والی منفرد گاڑی بھی آ گئی

ٹریفک جام سے بچنے کیلئےسائنسدانوں نےاڑنےوالی گاڑی بنا کردنیابھرکوحیران کردیا۔

سائنس فکشن فلموں جیسی یہ گاڑی آپ کو ٹریفک جام سےبچانے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ یہ زمین پر دوڑنے کے ساتھ فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے اپنی پہلی اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی کی اڑان کی آزمائش کی ہے۔اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرواز میں مدد فراہم کرنے والے ونگ یا پر موجود نہیں۔

الیف ماڈل اے نامی گاڑی کی اولین پرواز کی آزمائش گزشتہ دنوں ہوئی اور کمپنی کی جانب سے اس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ویڈیو کےکیپشن میں لکھا تھا کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہے جب ایک اڑنے والی حقیقی گاڑی نے اڑان بھری۔اس گاڑی نے ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف کیا اور اسی طرح لینڈ بھی کیا۔

انہوں نےبتایا کہ ہم ہر چیز کو عوام کےسامنے نہیں لاسکتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس گاڑی کی حقیقی خصوصیات اس وقت تک سامنے نہ آئیں جب تک ہم اسے فروخت  کیلئےپیش نہیں کردیتے۔

Back to top button