ایف بی آر نےبینکوں سے 23 ارب ونڈ فال ٹیکس وصول کرلیا

ایف بی آرنے21 فروری کوایک ہی دن میں 16 بڑےبینکوں سے23 ارب ونڈ فال ٹیکس وصول کر لیا۔
ایف بی آٰرذرائع کے مطابق 2021 اور 2023 کے درمیان روپے کی قدر میں غیر معمولی گراوٹ سےغیر ملکی زرمبادلہ کی مصنوعی طلب پیدا ہوئی،بینکوں نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے رمیان بڑھتے فرق کا فائدہ اٹھاتےہوئے اربوں روپے کا منافع کمایا۔
رواں ہفتےسندھ ہائیکورٹ کےآئینی بینچ نےونڈ فال ٹیکس کے لاف مالی شعبہ جات کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
ونڈ فال ٹیکس حکومت کومعاشی بے ضابطگیوں کی وجہ سےغیر متوقع طور پر حد سے زیادہ کمائے گئے منافع پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کاجواز دیتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ٹیکس ریکوری کا یہ بڑا آپریشن ٹیم ورک کا نتیجہ تھا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے فعال کردار ادا کیا۔
ذریعے کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل کے نتیجے میں ٹیکس سے امور سے جڑے کیسز کی رفتار میں تیزی آئی۔