10سال سے پیسےاستعمال نہ کرنےوالی خاتون منظرعام پرآ گئی

آسٹریلوی شہرلزمور میں مقیم 50سالہ جونیتھ نے10سال سے پیسے استعمال نہ کرنے کاانکشاف کردیا۔
50سالہ جونیتھ سمجھتی ہے پیسے نے انسان کی سادہ اور قانع زندگی کو نمائشی اور مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر گھرمیں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔ وہاں سبزیاں اور پھل اگا کر انھیں فروخت کرتی اور مطلوبہ اشیا مثلاً دوائیں ، اناج وغیرہ لے لیتی ہے۔دستکاریاں وغیرہ بھی بنا کر بیچتی ہے،علاج بھی بارٹر طریقے سے کراتی ہے، اس نے اپنا سارا پیسہ بیٹی کو دے دیا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانے اور جمع کرنے کی تگ ودو اور ہوس سے آزاد ہوکر وہ بہت خوش و مطمئن ہے۔
