مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آپریشن "بنیان مرصوص” میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس معرکہ حق و باطل میں عوام، بالخصوص نوجوانوں کا کردار کلیدی رہا۔

9 مئی کے ملزمان کو سزائیں بہت پہلے ہوجانی چاہئیں تھیں : طلال چوہدری

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے گہرے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں میں جُڑی ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ فیکلٹی اور طلبا نے مستقبل میں بھی ایسے مزید انٹریکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Back to top button