اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نےپاکستان تحریک انصاف سےسول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنےکی اپیل کر دی۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےحکومت کےساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پی ٹی آئی سےاپیل ہےکہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخرکردیں۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیےکہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سےمسائل کا حل نکلے تو اس سےاچھی کوئی اور بات نہیں ہے،اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتےتوتحریک چلانی پڑے گی۔
محمود خان اچکزئی نےکہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت چار ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلانے کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں محموداچکزئی نےکہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سےبہتر ہےضلعی سطح پراحتجاج ہو، رہنماؤں کے نرم رویے سےاپنا ہی نقصان ہوا، پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محموداچکزئی نے بانی کی رہائی کیلئے حکمت عملی کےفقدان کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نےماضی قریب میں پی ٹی آئی کے سولو فلائٹ کے بیانات کا ذکر کیا۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 دسمبر سے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتےتو سول نافرمانی کی تحریک پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔