اداکارہ سلمیٰ ظفر کا محبت میں دھوکہ ملنے کا اعتراف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے محبت میں دھوکے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محبت میں دھوکا ملا لیکن میں نے ہار نہیں مانی اور امید کا دامن نہیں چھوڑا۔

سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ محبت میں دھوکہ ملا لیکن پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا، جب کسی کی طرف سے وہی محبت نہ ملےجو آپ دے رہے ہوں تو دل ٹوٹ جاتا ہے لیکن میں نے ہار نہیں مانی،میں منتظر کھڑی رہی کہ وہ شخص لوٹ آئے۔

سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ شادی کے 18 سال بعد ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی، تب میں نے یہی سوچاکہ جب کسی سے محبت کرتےہیں تو اس کی ہر خوبی اور خامی کے ساتھ محبت کرتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناپسندیدہ فیصلوں کے ساتھ بھی۔

سینئر اداکارہ نے کہا ہےکہ محبت میں سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے،بس پھر میں نے اپنے شوہر کا انتظار کیا اور وہ بعد میں اس خاتون کو طلاق دے کر واپس میرے پاس لوٹ آئے۔

 اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل توجہ کامرکزبن گئی

سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ میں نے کبھی اس خاتون کےلیے بد دعا نہیں کی،نہ ہی برا بھلا کہا اور نہ ہی ان خاتون کی طلاق ہونے سے میرا کوئی تعلق ہے،میں نے بس صبر کیا تھا۔

Back to top button