اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل توجہ کامرکزبن گئی

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین حیران رہ گئے۔
اس سے قبل ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی لڑکیوں کے ساتھ مشابہت اور بھارت کے ایک لڑکے کی شکل ملنے پر بھی خاصی چہ مگوئیاں ہوئیں، تاہم اب پاکستانی ہم شکل کی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بشریٰ میمن کی منگنی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے انہیں "ہانیہ عامر کی جڑواں بہن” قرار دیا۔ کچھ صارفین نے یہاں تک لکھا کہ "چند لمحوں کے لیے لگا جیسے ہانیہ عامر نے منگنی کر لی ہو۔”
بشریٰ میمن اس وقت انسٹاگرام پر 50 ہزار کے قریب فالوورز رکھتی ہیں اور وہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ہانیہ عامر کی ہم شکل منظرِ عام پر آئی ہو؛ اس سے قبل بھی ان کی مشابہت ترک اور سوئیڈن کی ماڈلز کے ساتھ سامنے آ چکی ہے، جب کہ بھارت میں ان جیسے شکل کے ایک لڑکے کی ویڈیوز نے بھی خاصی توجہ حاصل کی تھی۔