پاکستان کی ثالثی میں امریکا کی نئی تجاویز ایران کوموصول

ایرانی نیشنل سکیورٹی نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کےذریعےامریکا کی نئی تجاویز ملنےکی تصدیق کردی ۔

پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران نے تاریخی اہمیت اختیار کرلی ہے جس سے نہ صرف آبنائے ہرمز کھلنے جیسی پیشرفت ہوئی بلکہ اسرائیل اور لبنان جنگ بھی تھم چکی ہے۔

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی حالیہ ثالثی کوششوں کے بعد امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں، ایران ان تجاویز پر غور کر رہا ہے، ابھی ان تجاویز پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا ہےکہ  ایران اور اس کی مسلح افواج کی تاریخی مزاحمت کے بعد مخالفین کو فوجی میدان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد امریکا نے جنگ کے دسویں دن سے جنگ بندی کی درخواستیں شروع کردیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کی درخواستوں کے بعد ایران نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ایک مجوزہ فریم ورک کی بنیاد پر مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی۔ب

ایرانی وفد نے طویل مذاکرات میں حصہ لیا اور امریکا پر گہرے عدم اعتماد کے باوجود ملک کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا۔

تاہم امریکا نے مذاکرات کے دوران نئے اور حد سے زیادہ مطالبات پیش کیے جس پر ایران نے سخت مؤقف اختیار کیا۔ جب تک امریکا اپنے مطالبات زمینی حقائق کے مطابق نہیں لاتا، مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے۔

Back to top button