پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس روانہ

ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ہرمز بند ہونے کے سبب جہاز نے رخ تبدیل کیا تاہم پاکستانی جہاز کو جلد دوبارہ راستہ فراہم کیےجانے کا امکان ہے۔
شپنگ ذرائع نے بتایاکہ خیرپور جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل کراچی لا رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کی تھی اور امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز تھا۔
تاہم آج امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کردیا۔
