لاہور ایئرپورٹ پر ‘روٹ مکہ’ منصوبے کے تیسرے سینٹر کا افتتاح

سعودی عرب نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘روٹ مکہ’ منصوبے کے تیسرے سینٹر کا افتتاح کیا۔
پاکستان کے وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس ڈاکٹر صالح بن سعد المربع موجود تھے۔
روٹ مکہ منصوبے کا مقصد مستفید ہونے والے ممالک کے حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے، جس میں ان کا استقبال اور ان کے ممالک میں ہی ان کی حج سے متعلقہ سروسز کا اختتام شامل ہے۔
اس عمل میں حج ویزا کا الیکٹرانک اجرا، حیاتیاتی خصوصیات کا حصول اور صحت کے تقاضوں کی تصدیق کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی کارروائی شامل ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ اس منصوبے کو وزارتِ خارجہ، صحت، حج وعمرہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے 8 سال سے نافذ کررہی ہے، اور اس کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 994 حاجیوں کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔
